بنگلورو،8؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی)باحجاب مسلم لڑکیوں کو کالج میں داخلہ ممنوع کیخلاف پورے کرناٹک میں زبردست احتجاج جاری ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق 30 اضلاع میں سے 20 اضلاع میں طالبات نے جم کراحتجاج کیا۔اس کے علاوہ ٹوئٹرپربھی’حجاب فنڈامنٹل رائٹ‘،’حجاب سے دردکیوں؟‘ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹرمہم بھی چلائی گئی جس میں لاکھ سے زائدحجاب کی حمایت میں ٹوئٹ کیے گئے۔
اڈپی کے گورنمنٹ جونیئر کالج کی کچھ طالبات نے کرناٹک ہائی کورٹ میں حجاب پر پابندی پرسوال اٹھایا ہے۔طالبات نے دلیل دی ہے کہ پابندی ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 25 میں درج مذہبی آزادی کے حق کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ہائی کورٹ کیا حکم جاری کرتاہے۔